۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مجلس عزاء

حوزہ/ 8 شوال المکرم 1445ھ کو انہدام جنت البقیع کی مناسبت  سے المدرسة الرضوية الدينية نجف اشرف میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 8 شوال المکرم 1445ھ کو انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے المدرسة الرضوية الدينية نجف اشرف میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شعائر الہٰیہ کی تکریم ہمارا فریضہ ہے، مولانا عابس حسن خان

مجلسِ عزاء کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا بشیر احمد ترابی نے حاصل کی۔

شعائر الہٰیہ کی تکریم ہمارا فریضہ ہے، مولانا عابس حسن خان

حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا عابس حسن خان نے آل سعود و یہود کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے ان کے ناپاک ارادے پر بھر پور روشنی ڈالی اور کہا کہ شعائر الہٰیہ کی تکریم ہمارا فریضہ ہے، وہ مدارج کے لحاظ سے کسی بھی درجے کے ہوں ہم ان کی پاسداری سے صرف نظر نہیں کر سکتے، جب ہم کسی بھی درجے کے شعائر الله کی تکریم سے صرف نظر نہیں کر سکتے تو جو آیت علیا، نعمت عظمیٰ اہل بیت علیہم السلام ہیں ان کی توقیر،تکریم بدرجۂ اولی ہمارا فریضہ ہے۔

شعائر الہٰیہ کی تکریم ہمارا فریضہ ہے، مولانا عابس حسن خان

آخر میں انہوں نے مصائب آل محمد علیہم السّلام بیان کئے اور بارگاہ امام وقت میں جنت البقیع کی تعمیر کی دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .