۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ملتان، شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام احتجاجی ریلی

حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر فی الفور سعودی حکومت سے جنت البقیع کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کرنا اس صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے، جن لوگوں نے جنت البقیع میں اہلبیت اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کیا، انہوں نے رسول اللہ سے جنگ کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنت البقیع کے مزارات کو شہید کرنے کے خلاف شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر علوی، علامہ مصطفیٰ انصاری، علامہ طاہر نقوی، علامہ وسیم معصومی، جواد رضا جعفری اور مولانا غلام جعفر انصاری نے کی۔ریلی کے شرکاء نے آل سعود کی جانب سے جنت البقیع میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر فی الفور سعودی حکومت سے جنت البقیع کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

جنت البقیع کے مزارات کو شہید کرنا اس صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے، جن لوگوں نے جنت البقیع میں اہلبیت اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کیا، انہوں نے رسول اللہ سے جنگ کی ہے، پوری دنیا میں اس بربریت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

ریلی کے شرکاء نے سعودی حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے ذاکر اہل بیت ناصر عباس، مولانا مظہر عباس صادقی، ڈاکٹر فیاض حسین علوی نے خطاب جبکہ انجینئر سخاوت علی سیال، رانا تیمور علی، حسن عباس گھلو، حسنین علی بخاری، شہنشاہ بخاری ایڈوکیٹ، مشتاق مہدی، احسن مہدی نے شرکت کی، جبکہ ریلی کے اختتام پر ماتمی سنگت غلامان عباس ناصر بلوچ پارٹی نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .