۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مظفرگڑھ میں جنت البقیع کے مزارات کی بیحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرگڑھ تحصیل جتوئی کے زیر اہتمام جنت البقیع میں اہل بیت علیہم السلام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرگڑھ تحصیل جتوئی کے زیر اہتمام جنت البقیع میں اہل بیت علیہم السلام کی قبور کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے رہنمائوں نے کہا کہ علامہ محمد حسین جعفری، سردار علی نواز خان گوپانگ، اقبال حسین خان گوپانگ، مہدی رضا جعفری، محمد وقاص سیکرٹری سوشل میڈیا ضلع مظفرگڑھ، برکت علی، ملنگ حسین، علی رضا جعفری، فضل عباس اور دیگر نے کی۔

ریلی کے شرکا نے آل سعود کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جنت البقیع کے دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد حسین جعفری کا کہنا تھا کہ آل سعود نے بنو اُمیہ کے اقدامات کو تسلسل دیا ہے، کاش یہ نام نہاد مسلمان دل سے بھی مسلمان ہوتے تو بنت نبی کی قبر دھوپ پر نہ ہوتی، پاکستانی حکومت سعودی حکومت کے سامنے بے بس ہے وہ اپنی قوم کی ترجمانی بھی نہیں کرسکتی، بھیک مانگنے والا کیسے کسی سے مطالبہ کرسکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .