۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ آل سعود نے آئمہؑ، اہلبیتؑ رسول، صحابہ کرام اور اولیائے الٰہی کے مقدس مزارات منہدم کرکے دنیا کے کروڑوں انسانوں کو سوگوار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل سعود نے آئمہؑ، اہلبیتؑ رسول، صحابہ کرام اور اولیائے الٰہی کے مقدس مزارات منہدم کرکے دنیا کے کروڑوں انسانوں کو سوگوار کیا۔ سرزمین وحی پر شعائر اسلام اور احکام دین کو پامال کرتے ہوئے رقص و سرود کی محفلیں اور کنسرٹ سجانے والے آل سعود کا مکروہ کردار اب امت مسلمہ کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آل سعود نے مدینہ طیبہ میں جنت البقیع جبکہ مکہ معظمہ میں جنت المعلیٰ کو منہدم کرکے امت مسلمہ کو سوگوار کر دیا۔ شعائر اللہ کی توہین آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے۔ سرزمین وحی پر دینی احکام کی دھجیاں اڑاتے ہوئے آل سعود نے سعودی عرب میں حجاب پر پابندی ختم کر دی، آل سعود بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ریاستی سرپرستی میں ترویج کر رہے ہیں۔ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کا آغاز اور عوام پر بمباری اور یمنی مسلمانوں کا قتل عام داعشی دہشت گردوں کی سرپرستی، قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین و کشمیر سے خیانت اور امریکہ و اسرائیل کی غلامی آل سعود کے اسلام دشمن کردار کی عکاس ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ اب تو آل سعود دین اور شعائر دینی سے فرار کرتے ہوئے سعودی پرچم سے کلمہ طیبہ محو کرکے سعودی عرب سے دین کے آخری آثار بھی مٹانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پوری دنیا کے عاشقان اہل بیتؑ آل سعود کے اس ظلم و بربریت کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے اور جنت البقیع و جنت المعلیٰ میں اہل بیت اطہارؑ، صحابہ کرام اور اولیائے الٰہی کے مقدس مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ کریں گے۔ ان شاء اللہ جنت البقیع عنقریب خدا کے صالح بندوں کے ہاتھوں تعمیر ہوگا اور آل سعود کے شجرہ خبیثہ کا عبرتناک انجام دنیا جلد دیکھے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .