۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نورالدین ابولحیه اندیشمند الجزایری
وہابیوں نے جنت البقیع کو منہدم کرکے امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا

حوزہ / ابولحیه نے جنت البقیع کے انہدام کے امت مسلمہ کے اتحاد پر منفی آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جنت البقیع میں ائمہ(ع) کے قبور کے انہدام سے پہلے تمام مسلمان بقیع میں مدفون ائمہ(ع) کی زیارت کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے دانشور جناب نورالدین ابولحیه نے "بقیع نگین میراث اسلامی" کے عنوان سےمنعقدہ  آن لائن انٹر نیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: وہابیوں نے طول تاریخ میں جنت البقیع کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ اقدامات کیے اور اسے منہدم کرنے کے لیے متعدد حملے کیے۔

اس الجزائری دانشور نے مزید کہا: وہابیوں نے جنت البقیع پر کم ازکم تین حملے کیے اور جنت البقیع کے انہدام کے بعد امت مسلمہ کا اتحاد پارہ پارہ ہو گیا اور اس سے بھی بالاتر جنت البقیع میں مدفون چار اماموں کی زیارت کرنے والے سنی شیعہ مسلمانوں کو مشرک کہا جانے لگا۔

نورالدین ابولحیه نے کہا: جنت البقیع میں بزرگ اور عظیم الشان افراد مدفون ہیں اور وہابیوں نے جنت البقیع کو منہدم کرکے ان تمام افراد اور صحابہ کرام کی حرمت کو پامال کیا ہے اور اس طرح وہ امت اسلامیہ کے درمیان اختلاف کا باعث بنے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .