۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
جعفریہ رابطہ کونسل

حوزہ/ ایران اور سعودیہ کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد جعفریہ رابطہ کونسل پاکستان نے تعمیر جنت البقیع کی یاداشت سعودی قونصل خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور سعودیہ کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد جعفریہ رابطہ کونسل پاکستان نے تعمیر جنت البقیع کی یاداشت سعودی قونصل خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز جعفریہ رابطہ کونسل کے چیف آرگنائزر سید علی محمد بخاری کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر علماء، ذاکرین، وکلاء و سماجی شخصیات اور جلوس پرمٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ایران اور سعودیہ تعلقات کو عالم اسلام کے لئے عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں خوشحالی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔

ظہرانے میں علامہ رضی حیدر، علامہ رجب علی بنگش، علامہ عباس مہدی ترابی، مولانا مردان علی، مولانا طارق مشہدی، مولانا روح اللہ موسوی، مولانا غلام اکبر کراروی، مولانا آغا دانش، مولانا بشیر کربلائی، مولانا عبدالرزاق پنجتنی، مجاور حسین، تبسم ایڈووکیٹ، اطہر عباس ایڈووکیٹ، شجاع عابدی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابو مریم، میجر قمر عباس، حسن مہدی، محمد مہدی، ڈاکٹر ابراہیم، ڈاکٹر راحت حسین، سید محمد عباس رضوی، شاہد زیدی، سید صمد علی زیدی، محمد علی مظاہر، موسی رضا، ساجد علی سومر، ظہیر عباس، سید افسر علی جعفری، فرخ مہدی، جعفری نسیم، ہادی زیدی، ظفر عابدی، کمیل حیدر، سجاد علی، اکبر علی، مصطفی موسوی، علی عابدی اور سید علی رضا رضوی نے شرکت کی۔

اس موقع پر جعفریہ رابطہ کونسل پاکستان کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر سید علی محمد بخاری نے تعمیر جنت البقیع کی یاداشت بنانے کے لیے علماء پر مشتمل کمیٹی اور جعفریہ رابطہ کونسل کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جو جلد سعودیہ قونصل خانہ میں یاداشت جمع کرائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .