۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ قرآن کریم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفوظ سے قلب رسول پر منتقل ہوا قرآن کریم وہ معجزہ ہے جو حضور کو عطا ہوا اور حضور نے قرآن کے ہر حکم کو لوگوں تک پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی کا امام بار گاہ شہدائے کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا قرآن کریم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفوظ سے قلب رسول پر منتقل ہوا قرآن کریم وہ معجزہ ہے جو حضور کو عطا ہوا اور حضور نے قرآن کے ہر حکم کو لوگوں تک پہنچایا۔

اور یہ پیغام بھی دے دیا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں اور یہ بھی فر مایا کے تمہارے در میان دو وزنی چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک قر آن دوسرے اپنے اہل بیت اس لئے یہ بات سمجھ لینا چائیے کہ قرآن اور اہل بیت ہی کے اتباع میں مسلمانوں کی سر بلندی کا راز ہے کر بلا کا سب سے بڑا پیغام ظلم وجبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہے امام حسین قیامت تک کے لئے ہر حر یت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .