جمعہ 11 جولائی 2025 - 16:03
آیت اللہ بہجت کی نصیحت:جب مجلسِ عزا میں آنسو نہ آئیں تو کیا کریں ؟

حوزہ/ آیت اللہ بہجت نصیحت کرتے ہیں کہ اہل بیت علیہم‌السلام کی مجالس میں، ان کے فضائل و مناقب بیان کرنے کے ساتھ ساتھ، اگر آنکھوں سے آنسو نہ بھی آئیں تو چہرے پر گریہ کی کیفیت طاری کریں، دل میں غم پیدا کریں اور حالتِ حزن و تباکی کے ذریعے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عارف اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجتؒ، ہمیشہ دینی شعائر کی تعظیم اور اہل بیت علیہم‌السلام کی یاد کو زندہ رکھنے پر زور دیتے تھے۔

انہوں نے اہل تشیع کو ایک نورانی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:"جب آپ مجالس اہل بیت علیہم‌السلام منعقد کریں تو ان بزرگ ہستیوں کے فضائل، مناقب اور ان کی برتریوں کو بیان کریں، اور ان کے مقابل سچے جذبے اور احساسات کا اظہار کریں۔ اگر آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ بھی آئیں تو کم از کم چہرے پر گریہ کی کیفیت طاری کریں، دل کو حزن و غم میں رکھیں اور 'تباکی' (یعنی حالت گریہ اختیار کرنا) کی کوشش کریں۔"

یعنی انسان اگر حقیقی طور پر گریہ نہ بھی کر سکے تو کم از کم غمگین حالت، عاجزی اور رقت کی کیفیت پیدا کرے، تاکہ دل نرم ہو اور اہل بیتؑ کے ساتھ روحانی رابطہ قائم ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha