اتوار 2 فروری 2025 - 06:00
غزہ کے لوگوں کو مصر اور اردن میں جلا وطن کرنے کی ٹرمپ کی ہرزہ سرائی قومی معاملات میں واضح مداخلت ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: غزہ کے لوگوں کو مصر اور اردن میں جلاوطن کرنے کی ٹرمپ کی درخواست قومی معاملات میں واضح مداخلت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں دیے گئے جمعہ کے خطبات میں خطاب کے دوران کہا: امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر 14 ملین کی تعداد میں زائرین کا کاظمین زیارت کے لئے آنا دنیا میں ایک بے مثال واقعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد عراقی قوم کے اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور لگاؤ اور اسی طرح ملکی امن و استحکام کو ظاہر کرتی ہے، جس میں الحمد للہ زائرین کی کثیر تعداد کے باوجود کوئی ناگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: غزہ کے لوگوں کو مصر اور اردن میں جلاوطن کرنے کی ٹرمپ کی درخواست قومی معاملات میں واضح مداخلت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ معاملہ اسرائیلی حکومت کی طرف جانبداری اور اسلامی قوم پر حملہ سمجھا جاتا ہے۔

حجت الاسلام قبانچی نے کہا: ہم شعبان کے مہینے کے آغاز میں ہیں۔ شعبان عظیم مناجاتوں بالخصوص مناجاتِ شعبانیہ کی تلاوت کا مہینہ ہے جسے اہل بیت علیہم السلام بھی پڑھنے کا التزام کرتے تھے۔ جس میں حیرت انگیز تربیتی معارف پائے جاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha