جمعہ 18 جولائی 2025 - 20:07
مولانا ضیاء الحسن نجفی: اہل سنت علماء نے بھی یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا/ اس کی وکالت کرنے والے یزید کو کبھی مقدس نہیں بنا سکیں گے

حوزہ/جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے کہا ہے کہ عقیدہ قرآنی تعلیمات سے لیا جاتا ہے، نہ کہ یہ ذاتی اختراع ہوتا ہے۔ انسانی تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ لوگ اپنے عقائد و نظریات پہلے بناتے ہیں اور پھر انہیں قرآن و حدیث سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے کہا ہے کہ عقیدہ قرآنی تعلیمات سے لیا جاتا ہے، نہ کہ یہ ذاتی اختراع ہوتا ہے۔ انسانی تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ لوگ اپنے عقائد و نظریات پہلے بناتے ہیں اور پھر انہیں قرآن و حدیث سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ یزید کو بچانے کے لئے تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یزید امام حسین علیہ السلام کے قتل میں ملوث نہیں اور اس ملعون پر لعنت کرنے پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔ کچھ ناصبی طبیعت لوگ کہتے ہیں کہ امام عالی مقام کا قتل ابن سعد کا ذاتی فیصلہ تھا، یزید کا قتل حسین میں کوئی کردار نہیں، بلکہ اس ملعون پر لعنت سے منع کیا جاتا ہے اور اس مقدس لوگوں میں شمار کرنے کو کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ طبری میں والی مدینہ کو یزید نے خط لکھا: جس میں حسین ابن علی، عبداللہ بن عمر اور عبداللہ ابن زبیر سے بیعت لینے اور اگر ان میں سے کوئی انکار کر دے تو اس کو قتل کر دینے کا حکم دیا اور حکم دیا کہ حسین ابن علی علیہ السلام کا سر اس کی طرف بھیجا جائے۔

انہوں نے متوجہ کیا کہ یزید کے بیٹے معاویہ بن یزید نے اپنے باپ کے واصل جہنم ہونے کے بعد کہا کہ میرے باپ نے تین برے کام کیے۔ عترت رسول کو قتل کیا، شراب کو جائز قرار دیا اور حرمت کعبہ کو پامال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابن حجر عسقلانی، جلال الدین سیوطی، ذہبی، مسعودی اور دیگر علمائے اہل سنت نے یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے اور ہم حیران ہیں کہ آج کچھ لوگ یزید کی وکالت کر رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں یزید کی وکالت کرنے والے یزید کو کبھی مقدس نہیں بنا سکیں گے۔ یزید کی حمایت میں فتوے دینے والے مفتیوں کو چاہیے کہ وہ شراب کو بھی واجب قرار دے دیں، چونکہ یزید تارک الصلوٰة ہونے کے ساتھ شرابی بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت علماء نے یزید پر لعنت کو جائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فرعون یزید سے بہتر تھا۔

مولانا ضیاء الحسن نجفی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اہل بصرہ کے نام اپنے خط میں اپنا منشور بیان کیا ہے۔ امام نے فرمایا کہ میں آپ کو اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کی طرف دعوت دینے والا ہوں، یعنی حسین داعی الی اللہ ہیں اور آج دیکھیں حسین کے نام پر کتاب و سنت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، اگر آج ایک خطیب کتاب و سنت پر مبنی اپنی پوری خطابت میں بات نہیں کرتا تو پھر یہ واضح ہے کہ یہ منشور حسین کے خلاف ہے۔ امام علیہ السلام کے خط میں ایک جملہ یہ بھی ہے کہ میں اپنے لیے نہیں، بلکہ اس لیے نکل رہا ہوں کہ سنت نبی پامال ہو رہی ہے، لہذا توجہ فرمائیں کہ سنت نبی پامال تو نہیں ہو رہی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha