۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی بے مثال قربانی کی یاد میں مدرسہ المصطفی خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں "پیغام کربلا کانفرنس" منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی بے مثال قربانی کی یاد میں مدرسہ المصطفی خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں "پیغام کربلا" کے عنوان پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں جن میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما انتظار حسین چھلگری ،ممتاز عالم دین علامہ سید اشفاق حسین نقوی، انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے وائس چیئرمین راجہ سید ریاض علی شاہ ،سماجی رہنما محترمہ غلام کبریٰ، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی بروھی، سید کامران علی شاہ، مسیحی رہنما پادری منیر بشیر، پادری شیرون یوسف، کونسلر دلمراد لاشاری ،خطیب اہل بیت حسین بخش عابدی و دیگر نے خطاب کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا قیام اور تحریک کربلا بنی نوع انسان کے لئے عظیم درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ اپنے آفاقی پیغام اور ظلم و استکبار سے ٹکرانے کے سبب امام حسین علیہ السلام ہر دور کے اہل حق کے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی کے سبب ہر رنگ، نسل اور مذہب کے انسان کے محبوب ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .