حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اضلاع میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع جعفر آباد کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سربراہ تنظیم سازی کمیٹی مقصودعلی ڈومکی (مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلین پاکستان) کے زیرصدارت الخدمت فاونڈیشن کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے ہم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اخوت کا درس دیا ہے جبکہ تفرقے اور اختلاف و انتشار سے روکا ہے۔ قرآن کریم کی نظر میں مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ آج اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی جعفر آباد کے امیر محمد امین بگٹی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اتحاد امت حکم قرآنی اور وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے عبدالحئی محمد حسنی کو ضلعی صدر برادر دولت علی اور مولانا ابرار علی عمرانی کو نائب صدر برکت علی چھلگری کو جنرل سیکریٹری جبکہ نذیر احمد ڈومکی کو میڈیا سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔
آپ کا تبصرہ