۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول خدا ص کے اجداد طاہرین، آل پاک اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: 1925-26 سے خاندان رسالت ص کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنین اور صحابہ کرام سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ اہل بیت رسول ص اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .