۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کیمپ میں ایک فلسطینی جنگجو کی شہادت کی خبر دی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کی صبح ایک فلسطینی جنگجو جس کا نام "تامر نشرتی" تھا، جو دیسی ساختہ بموں کی انجینئرنگ یونٹ کا رکن تھا، زخموں کی تاب نہ لانے کی وجہ سے شہید ہو گیا۔

فلسطینی ویب سائٹ "شہاب نیوز" نے بعض مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ فلسطینی جنگجو چند روز قبل دیسی بم بناتے وقت بم کے پھٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔

تامر نشرتی فلسطینی مزاحمت کا سرگرم کارکن تھا اور اس نے قابض صہیونی فوج کے خلاف کئی جھڑپوں میں حصہ لیا تھا۔

فلسطینی ویب سائٹ "معاً" نے بھی فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ 23 سالہ تامر نشرتی کی شہادت کے ساتھ ہی اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 222 ہو گئی ہے، جن میں 53 غزہ کی پٹی کے رہائشی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .