حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، چلی کے صدر گیبریل بورک نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دور صدارت میں فلسطین میں چلی کا سفارت خانہ کھولا جائے گا تاکہ اس وقت سفارتی سطح پر قائم دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہو۔
چلی کے لاس کونڈس میں فلسطینی کلب میں منعقدہ کرسمس کی تقریب میں چلی کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم فلسطینی عوام کے مصائب سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے مزید کہا: آج، ہم غیر قانونی قبضوں کے شکار معاشرے کو فراموش نہیں کر سکتے۔ وہ معاشرہ جو ایک عرصہ سے مقاومت کر رہا ہے، وہ معاشرہ جس کے حقوق اور وقار کو ہر روز پامال کیا جاتا ہے۔ یہ سراسر ظالمانہ ہے اور اسے پورے وجود سے بیان کیا جانا چاہئے۔
گیبریل برک نے کہا: میں اس بات کا معتقد ہوں کہ اس تناظر میں فلسطین کی حمایت میں صرف خوبصورت جملوں کا اظہار کافی نہیں ہے۔ ایک عملی فیصلہ جو ہماری حکومت نے ابھی تک جس کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن آج ہم اس کے اعلان کا خطرہ مول لیتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم چلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات کی سطح کے روابط کو فلسطین میں چلی کا سفارتخانہ کھولے جانے تک بڑھانا چاہتے ہیں اور اس طرح سفارت خانے کی سطح پر باہمی دو طرفہ امور کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔