۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سرایا القدس

حوزہ/ فلسطین کی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین قسام نے حماس کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کو ایک دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں مسلسل تاخیر پر خبردار کیا اور دھمکی دی کہ حماس اسرائیلی قیدیوں کے معاملے کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل اور سخت گیر صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کو لے کر دھمکیاں دینے اور ان کے حملوں میں اضافے کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے اس بات زور دے کر کہا کہ یہ دھمکیاں اسرائیل کے لیے ایک الرٹ کی طرح ہیں۔ حماس کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی مزاحمت کو تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دشمن کو حیران و پریشان کر دیں اور ان پر وہیں سے حملہ کریں جہاں سے اس کی توقع کم سے کم ہو۔

القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین کو اس وقت اپنے وجود اور حقیقت اور اپنے مستقبل کے تحفظ کے لئے جنگ کا سامنا ہے، کہا کہ فتح صبر و استقامت سے حاصل کی جا سکتی ہے اور یہی شہادت فتح کا سبب بنے گی۔

دوسری جانب سرایا القدس کے جنگجوؤں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے قافلے پر فائرنگ کی، صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلوں بہانوں سے مظلوم فلسطینی عوام پر حملے، قتل، زخمی یا گرفتار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرایا القدس نے صہیونی فوج کے خلاف اپنی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی جنگجو صیہونیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے جواب میں حالیہ مہینوں میں صیہونی مخالف مہمات میں اضافہ ہوا ہے اور صیہونی حکومت کے سیاست دانوں، فوج اور سیکورٹی اداروں نے ان اقدامات اورحملوں سے نمٹنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .