۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماہ شعبان میں نور عصر کریش کلاسز کا اہتمام

حوزہ/ یہ کورس ولایت ٹی وی ، انجمن ظہور امامت مفتی گنج لکھنؤ کے تعاون سے امام بارگاہ میرن صاحب مفتی گنج لکھنؤ میں منعقد ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ شعبان کی آمد کے ساتھ ہی پوری دنیا میں عاشقان رسول و آل رسول علیہم السلام محافل مقاصدہ اور جشن ہائے مسرت میں مشغول ہیں۔

دتیا صوبہ مدھیہ پردیش اور حسن پورہ سیوان صوبہ بہار کے بعد اس برس ، نور عصر کریش کورس کا اہتمام شہر علم و ادب لکھنؤ میں کیا جا رہا ہے تا کہ نوجوانان قوم کو معرفت امام کی نعمت سے سرشار کیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ اس برس یہ کورس ولایت ٹی وی ، انجمن ظہور امامت مفتی گنج لکھنؤ کے تعاون سے امام بارگاہ میرن صاحب مفتی گنج لکھنؤ میں منعقد ہو رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ، چند روز قبل حجج الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید محمد ثقلین باقری اور مولانا سید حیدر عباس رضوی نیز انجمن ظہور امامت مفتی گنج لکھنؤ کے اعلی عہدیداروں کی ایک میٹنگ مولانا ظہیر حسن خاں کی میزبانی میں خود ان کے مکان پر ہوئی۔جس میں بصیرت افزائی کی خاطر نوجوانان قوم کے لئے اس قسم کے کلاسز کے انعقاد پر زور دیا گیا۔

غور طلب ہیکہ یہ کلاسز ۲۰ فروری سے ۲۴ فروری تک روزانہ ٹھیک ساڑھے سات بجے شب سے ساڑھے آٹھ بجے شب تک جاری رہیں گے۔جس میں حجج اسلام والمسلمین مولانا سید منظر صادق زیدی،مولانا سید اصطفی رضا رضوی،مولانا سید محمد حسنین باقری،مولانا سید حیدر عباس رضوی اور مولانا سید محمد ثقلین باقری درس دیں گے۔لکچر کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوگا

یہ کلاسز ولایت ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ شب نیمہ شعبان ، مہدی گھاٹ پر با جماعت نماز مغربین ادا کی جائے گی اور اس کے فورا بعد اسناد و انعامات تقسیم ہوں گے۔

قوم کے نوجوانوں اور جوانوں سے اپیل ہے کہ نور امامت سے اپنے وجود کو فیضیاب کرنے کی خاطر ان کلاسز میں شریک ہوں۔

اپنی شرکت یقینی بنانے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر ابهی رابطہ قائم کریں۔

+919511094528

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .