اتوار 18 جنوری 2026 - 12:11
ہر مسلمان پر لازم ہے کہ بعض دعاؤں کو زندگی میں کم از کم ایک بار پڑھے

حوزہ/ مرحوم والد آیت اللہ محمّد ہادی تالّھی کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ماثورہ دعاؤں یا اعمال کو ضرور ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیات و احادیث کے بارے میں گفتگو کا لطف اکثر ایمان اور عرفان کا نتیجہ ہوتا ہے۔ آیت اللہ محمّد ہادی تالھی کے والد، جو ایک مکمل عارف، مفتی اور روایات و احادیث پر مکمل دسترس رکھنے والے شخص تھے، کوئی بات ایسی نہیں تھی جو انہیں کسی آیت یا حدیث کے بارے میں گفتگو سے زیادہ خوش کرتی ہو۔ وہ واقعی میں کسی روایت یا آیت کی تفسیر پر گفتگو سے لطف اندوز ہوتے تھے۔

ان کی بعض تحریروں میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ماثورہ دعاؤں یا اعمال کو ضرور ادا کرنا چاہیے۔

ان کی زندگی کے آخری ایام میں میں نے بارہا دیکھا کہ وہ نیند میں بھی ایک مکمل نماز، اقامت سے لے کر سلام تک نماز ادا کیا کرتے تھے، جیسے جاگتے ہوئے پڑھ رہے ہوں۔ کبھی کبھی تو مجھے یہ گمان ہوتا تھا کہ وہ جاگے ہوئے ہیں، مگر جب میں جا کر دیکھتا تو پاتا کہ وہ نیند میں ہی نماز پڑھ رہے ہیں۔

انہیں بہت سی دعائیں حفظ تھیں۔ وہ نمازوں کے قنوت میں مختلف دعائیں پڑھتے تھے، یہاں تک کہ جب وہ امامت کرتے تھے تو قنوت میں مختلف دعائیں پڑھتے۔ کبھی کبھار وہ کوئی ایسی دعا پڑھتے جسے میں نے کبھی نہیں سنا تھا، میں پوچھتا: "یہ دعا کہاں ہے؟" وہ جواب دیتے: "فلاں کتاب میں ہے۔"

یادنامہ، صفحہ 26-27

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha