حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے حوزہ علمیہ قم کے طلاب و فضلاء کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران ان کی ذمہ داریوں کو انتہائی اہم اور حساس قرار دیتے ہوئے طلاب اور ان کے خاندانوں کی مشکلات کو دور کرنے اور بہتر منصوبہ بندی پر زور دیا۔
انہوں نے مہدویت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ اور مجمع نمایندگان طلاب و فضلاء مہدویت کے موضوع کو واضح کرنے اور اس کی تبلیغ میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: معاشرے میں مہدویت جیسے اہم مسئلے کی ترویج پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے اس اجلاس کے اختتام پر حوزہ علمیہ قم کے طلاب و فضلاء کے نمائندوں کو مسجد مقدس جمکران کے "اعزازی خادم" کے عناوین بھی عطا کیے۔
آپ کا تبصرہ