منگل 22 اپریل 2025 - 06:00
درسِ اخلاق،طلاب کی شخصیت سازی اور روحانی ترقی کا زینہ ہے؛ حجت الاسلام علی نظامی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ہمدان کے معروف استاد حجت الاسلام و المسلمین علی نظامی نے کہا ہے کہ درسِ اخلاق صرف اصول سیکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ طلاب کی شخصیت سازی، روحانی بلندی اور روزمرہ زندگی میں اخلاقی اصولوں کو اپنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ہمدان کے معروف استاد حجت الاسلام و المسلمین علی نظامی نے کہا ہے کہ درسِ اخلاق صرف اصول سیکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ طلاب کی شخصیت سازی، روحانی بلندی اور روزمرہ زندگی میں اخلاقی اصولوں کو اپنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے خبرگزاری حوزہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کو ہر حالت میں اپنی معنوی قوت کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے، کیونکہ ان کی ذمہ داری عام لوگوں سے زیادہ سنگین ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذیبِ نفس، تقویٰ اور خدا سے تعلق کو اپنی زندگی کا محور بنائے۔

حجت الاسلام نظامی نے کہا کہ امام خمینی کی اسرار الصلاة اور مرحوم فیض کاشانی کی تصانیف ہر طالب علم کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں، جو نماز کی حقیقت اور اس کی روحانی گہرائیوں سے روشناس کراتی ہیں۔

انہوں نے طلاب کو تلقین کی کہ وہ درسِ اخلاق میں باقاعدہ شرکت کریں اور اخلاقی اساتذہ سے مسلسل رابطے میں رہیں، کیونکہ یہ تعلق ان کی روحانی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ طلاب کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ ذکرِ الٰہی میں مشغول رہیں، چاہے وہ زبان سے ہو یا دل کی خاموشی میں، کیونکہ یہی ذکر ان کے دل کو زندہ اور روح کو تازہ رکھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha