حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو دئے گئے انٹرویو میں محترمہ رسل کرباسی نے ماہ رجب اور شعبان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: جامعۃ الزہرا (س) کے شعبہ قرآن و حدیث کے زیراہتمام اس ادارہ کی متعدد فارغ التحصیل حفّاظ طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب 23 فروری 2023ء بروز جمعرات کو ایران کے شہر قم المقدس میں منعقد ہو گی۔ جس میں جامعۃ الزہرا (س) سے اب تک کی فارغ التحصیل حفّاظِ قرآنِ کریم شرکت کریں گی۔
جامعۃ الزہرا (س) کے شعبہ قرآن و حدیث کی سربراہ نے کہا: اس تقریب کا اہم ترین ہدف اس ادارہ سے چار سالہ کورس کے ذریعہ حفظ کرنے والی طالبات سے آشنائی اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے قرآن کریم کی آیات کو حفظ کرنے کا حوصلہ اور جوش و جذبہ پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ تقریب 23 فروری 2023ء بروز جمعرات کو صبح 10 بجے سے 12 بجے تک جامعۃ الزہرا (س) کی شہید بہشتی بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر موجود میٹنگ ہال میں منعقد کی جائے گی۔ جس میں ثقافتی و تبلیغی امور کی انچارج محترمہ شریفی بھی شرکت کریں گی۔