حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "النصر عمل" تحریک کے وفد نے بیروت کے علاقے "حاره حریک" میں سید حسن نصراللہ کی جائے شہادت کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور اس شہید کی روح، شہدائے مقاومت اور شہدائے امت اسلامیہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
الحجیری نے اپنے خطاب میں مقاومت سے وابستگی اور قومی اہداف یعنی آزادی، عزت اور قومی نجات تک پہنچنے تک اس راستے سے دستبردار نہ ہونے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: "یہ مقدس مقام آپ کو عزت کا احساس دلاتا ہے، جو ان کی جدائی کے غم اور فخر، کرامت اور عظمت کے جذبات سے ملا ہوا ہے۔"
لبنان کے پارلیمنٹری نمائندے نے مزید کہا: "یہاں عظیم شہید اور امت کے سید الشہداء سید حسن نصراللہ شہید ہوئے۔ یہ وہ جگہ ہے جو دنیا کے آزاد افراد، عزت دار انسانوں، مجاہدین اور مقاومت کے جیالوں کے لیے قبلہ بن گئی ہے، تاکہ ہمارے اندر عزم، طاقت اور استقامت کی روح پھونکی جا سکے۔"
انہوں نے اختتام پر کہا: "آج جب غزہ قاتلوں، مجرموں اور قبضہ گیروں پر فتح یاب ہوا ہے، ہم یہاں یہ عہد کرنے آئے ہیں کہ ہم اپنے عظیم شہید سید حسن نصراللہ کے راستے اور اصولوں پر قائم رہیں گے۔ ہم قومی اتحاد کو برقرار رکھیں گے اور اپنے قومی اصولوں اور مرکزی مسئلہ فلسطین کے ساتھ وفادار رہیں گے۔ ہم مقاومت کی حفاظت کریں گے۔"
آپ کا تبصرہ