حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے سیاسی مشیر حسین الموسوی نے صہیونی ریاست کی جانب سے لبنان اور فلسطین میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صہیونی قوتیں حولا، الخیام، مارون الراس، عیتا اور پورے جنوبی لبنان و فلسطین میں ان بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جو اپنے شہداء کے جسد خاکی کی تلاش اور تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کے لیے اپنی سرزمین پر واپس آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "کیا تم نے نہیں دیکھا کہ یہ قابض قوتیں مساجد، زیتون کے درخت، پینے کے پانی کے کنویں، اسکول اور عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنا رہی ہیں؟ آخر کیوں باشعور اور مہذب دنیا اس حقیقت پر خاموش ہے ؟"
حسین الموسوی نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا: "اے دنیا کے لوگوں! خاموش نہ رہو اور باطل ی ظلم و بربریت کا تماشا نہ دیکھو، جو مسلسل حق اور مزاحمت کرنے والے عوام کے قتل عام میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے کہ تم پر خدا اور اس کے رسولوں کی لعنت نازل ہو اور تم حسرت و ندامت میں ڈوب جاؤ، اپنی انسانیت کی طرف لوٹ آؤ!"
آپ کا تبصرہ