بدھ 29 جنوری 2025 - 09:20
جولانی کا مشن اسرائیل کو شام میں داخل کرنا تھا: لبنانی خاتون

حوزہ/ ایک شامی الاصل خاتون سارینا عمرانی نے کہا کہ شام کے عوام بہادر اور مزاحمتی روح کے حامل ہیں، وہ شہید حاج قاسم سلیمانی سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ شام پر مسلط دہشت گرد گروہ ان کے لیے کچھ نہیں کرے گا، بلکہ اس گروہ کا اصل مقصد اسرائیل کو شام میں داخل کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک شامی الاصل خاتون سارینا عمرانی نے کہا کہ شام کے عوام بہادر اور مزاحمتی روح کے حامل ہیں، وہ شہید حاج قاسم سلیمانی سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ شام پر مسلط دہشت گرد گروہ ان کے لیے کچھ نہیں کرے گا، بلکہ اس گروہ کا اصل مقصد اسرائیل کو شام میں داخل کرنا تھا۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای کے اس قول کی طرف اشارہ کیا کہ "شام کے جوان اپنے ملک کو آزاد کریں گے" اور کہا کہ یقیناً یہ دن جلد آئے گا۔

لبنانی شہداء کے اہل خانہ کے حوالے سے فاطمہ مشلب نے کہا کہ لبنان میں شہداء کے اہل خانہ کا حوصلہ بلند ہے۔ وہ مائیں، جنہوں نے اپنے بیٹوں کو شہادت کے لیے پیش کیا، حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر مزید بیٹے ہوتے تو انہیں بھی راہِ مقاومت میں قربان کر دیتیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عظیم کمانڈروں کی شہادت نے حزب اللہ کو کمزور نہیں کیا، بلکہ مزید مضبوط کر دیا ہے۔ حزب اللہ آخری دم تک مقاومت اور استقامت کا سفر جاری رکھے گا اور اپنی راہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha