حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کے شہر حمص کے ممتاز عالم حجت الاسلام دین شیخ رسول شحّود کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہولناک جرم اُن مجرم اور خائن عناصر نے انجام دیا ہے جو شام کی وحدت و سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور فرقہ وارانہ و مذہبی فتنوں کو ہوا دے رہے ہیں۔
حزب اللہ کے مطابق شیخ رسول شحّود ایک جلیل القدر دینی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین اور سماج کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ قرآنی مدارس کے حامی، نوجوانوں کے تعلیمی و ایمانی رہنما، سچے مبلغ اور مظلوموں کے مدافع تھے۔ ان کی شہادت تمام علمی، دینی اور تعلیمی اداروں سے بھرپور مذمت کا تقاضا کرتی ہے۔
بیان کے اختتام پر حزب اللہ نے قاتلوں کے تعاقب اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر وہ شخص جس کا اس جنایت میں کردار ثابت ہو، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ حزب اللہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ شامی عوام انتہا پسندانہ سوچ کو رد کریں گے، جو معاشرتی وحدت اور ملک کے استحکام کے لیے خطرہ ہے اور معتدل و روشن خیال نظریات کو نشانہ بناتی ہے۔









آپ کا تبصرہ