۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ انوار النجفیہ فاؤنڈیشن آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے زیر نگرانی اور حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں عراق کے مختلف شہر میں رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پر مومنین کی خدمت میں مصروف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انو ار النجفیہ فاؤنڈیشن آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے زیر نگرانی اور حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں عراق کے مختلف شہر میں رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پر مومنین کی خدمت میں مصروف ہے۔

اس سلسلے میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے عراق کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور مومنین ملاقات کی، ساتھ ہی مرجع عالی قدر کا پیغام اور ان کی نصیحتیں مومنین کے گوش گزار کیا۔

انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نے واسط گورنریٹ میں قیام کے دوران قبیلہ آلبو چنانی، آلبو غربی اور الشمّر کے شیخ اور دیگر قبیلے کے ذمہ داروں اورمومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کا سلام ،انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیں اور معاشرے میں قبیلوں کے ذمہ داروں کے کردار پر گفتگو کی۔

اسی طرح ناصریہ گورنریٹ میں قیام کے دوران انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے حسینیہ رسول الاعظم ؐ اور حسینیہ اہل البیت ؑ میں مومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کا سلام، انکی دعائیں، اور نصیحتیں نقل کیں اور نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ ان فکری اور ثقافتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب،ہمارے معاشرےاورہمارے اقدارکے مخالف ہیں ،اور مومنین پر زور دیا کہ وہ مجالس عزا میں شرکت کو یقینی بنائیں اور خود کو ان مجالس عزا کا پابند بنائیں ۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے عراق کے قبیلہ السرای اور العموم کے شیخ اور دیگر قبیلے کے ذمہ داروں اورمومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا اور معاشرے میں قبیلوں کے ذمہ داروں کے کردار پر گفتگو کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی چیزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب، اخلاقیات اور رسم ورواج سے مطابقت نہیں رکھتی۔

سربراہ انوار النجفیہ کے سربراہ نے اس رمضان کے دوران قبیلہ زرگان کے شیخ اور دیگر قبیلے کے ذمہ داروں اورمومنین سے ملاقات کی، اسی طرح واسط گورنریٹ میں قیام کے دوران بھی انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی النجفی نے حشد الشعبی اور حضرت عباس علیہ السلام جنگی دستےکے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے قبیلہ بنی سعید اور دیگر قبیلے کے ذمہ داروں اورمومنین سے بھی ملاقات کی، بغداد گورنریٹ کے جنوب کے شہروں میں قرغولی قبیلہ کے شیخ، شیخ محمد عبداللہ الصالح الکرغولی اور محمودیہ اور یوسفیہ کے قبیلوں جیسے الحمیری، الراجحی، الانباریہ، ربیعہ الطائی، الجبوری قبیلوں کے سربراہان ، شیخوں اور وہاں موجود مومنین کرام سےملاقات کی۔

انوار النجفیہ کے سربراہ نے واسط گورنریٹ میں مرحوم علامة ا السّيّد حبيب الخطيب رحمه الله تعالى کی لائبریری کا دورہ کیا، حجۃ الاسلام سیدمصطفیٰ الخطیب اور حاضرین کے ہمراہ مرحوم کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ فرزند آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی ہر سال ماہ مبارک میں عراق کے مختلف صوبوں کا دورہ کرکے مومنین خاص کر شہداء اور یتیموں سے ملاقات اور ان کی احوال پرسی کےلئے تشریف لے جاتے ہیں اور حتی المقدور ان کی خدمت میں اشیاء خوردونوش پیش کرتے ہیں اور بذات خود اشیاء خوردو نوش کی تقسیم کی نگرانی فرماتےہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .