حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں جامعہ مخزن العلوم جعفریہ کے اساتذہ کرام نے آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں حجت الاسلام مولانا محمد کاظم رضا نقوی، حجت الاسلام مولانا حسنین رضا عسکری، حجت الاسلام مولانا محمد عسکری مقدسی اور حجت الاسلام مولانا کاظم علی حیدری شامل تھے۔
گفتگو کے دوران آیت اللہ العظمیٰ نجفی نے علماء کی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی رہنمائی اور ہدایت دینا علماء کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی ہدایت دنیا و ما فیہا سے بہتر ہے۔
اساتذہ کرام نے آیت اللہ العظمیٰ نجفی کی صحت و سلامتی کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے قیمتی وقت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ