جمعہ 17 اکتوبر 2025 - 15:08
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کا "امام علیؑ یونٹ" کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور ان کے مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے "امام علیؑ یونٹ" کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے بہادر مجاہدین سے ملاقات کی اور آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی کا سلام، دعا پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور ان کے مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے "امام علیؑ یونٹ" کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے بہادر مجاہدین سے ملاقات کی اور آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی کا سلام، دعا پہنچایا۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے دورۂ "امام علیؑ یونٹ" کے موقع پر یونٹ کے قائد اور مجاہدین کے ایک گروہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی جانب سے ان مجاہدین کو خصوصی سلام، دعائیں اور شفقت بھرے پیغامات پہنچائے۔

شیخ علی نجفی نے یونٹ کے جانبازوں کی وطن اور مقدسات کے دفاع میں مثالی قربانیوں اور جرات مندانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت اور قربانیوں نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام علیؑ یونٹ کا کردار عراق میں امن و استحکام کے قیام اور دینی و قومی اقدار کے تحفظ میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اور یہ سب مرجعیت کے ارشادات و نصیحتوں کی روشنی میں انجام پا رہا ہے۔

شیخ علی نجفی نے اس موقع پر دعا کی کہ خداوندِ متعال ان مجاہدین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ان کے قدموں کو ثابت رکھے، اور ان کے اعمال کو قبول فرمائے۔

یہ ملاقات ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ مرجعیت نہ صرف علمی و دینی میدان میں رہنمائی فراہم کر رہی ہے بلکہ امت کے دفاع، وحدت اور استحکام کے لیے عملی طور پر بھی اپنی موجودگی کو ظاہر کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha