۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا محمد مجتبیٰ حسین

حوزہ/ استاد محترم مولانا محمد مجتبیٰ حسین صاحب کی رحلت دینی، علمی اور تعلیمی نقصان ہے۔ ہم اس غم میں سوگوار ہیں اور آپ کے پسماندگان، وابستگان، شاگردان اور عقیدتمندان خصوصا سوگوار کنبہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا محمد مجتبیٰ حسین مرحوم کی رحلت پر مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جس کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ استاد محترم عالیجنِاب مولانا محمد مجتبیٰ حسین صاحب قبلہ نے رحلت فرمائی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ ایک شفیق استاد اور مہربان مربی تهے۔ چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک طلاب کی تعلیم و تربیت آپ کی شخصیت کا خاصہ ہے۔
ناچیز نے جس سال مادر علمی جامعہ ناظمیہ میں داخلہ لیا آپ اسی سال فارغ ہو کر وہاں استاد مقرر ہوئے۔ آپ ایک ذی استعداد استاد تهے تفہیم مطالب میں آپ کو مہارت تهی، حقیر نے آپ کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا اور شرح ملا جامی تک آپ نے ایسی تعلیم دی کہ دوبارہ ان کتابوں کو کسی اور سے پڑهنے کی ضرورت نہیں ہوئی حوزہ علمیہ قم میں اسی تعلیم کی بدولت شرحِ النخیل اور سیوطی کے مباحثہ کر سکا۔ حوزہ علمیہ قم سے واپسی کے بعد اگرچہ آپ میرے استاد اور روحانی باپ تهے لیکن ہمیشہ احترام اور محبت سے پیش آتے اور دوسروں سے بهی میرا ذکر خیر ہی فرماتے تهے۔

استاد محترم مولانا محمد مجتبیٰ حسین صاحب کی رحلت دینی، علمی اور تعلیمی نقصان ہے۔ ہم اس غم میں سوگوار ہیں اور آپ کے پسماندگان، وابستگان، شاگردان اور عقیدتمندان خصوصاً سوگوار کنبہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مالک کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ آپ پر مغفرت و رحمت نازل فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ کرامت فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔۔۔۔ یہ تو بہت ہی پہلے کے حالات تهے۔اب آنکهیں ترستی ہیں ایسا دیکهنے کو مل جائے جس میں علم کے تقاضے بهی پورے ہوں با عمل ہو للہیت ہو غرور سے خالی منکسر مزاج ہو خود کو نہ منوائے۔خدا، اسکے احکام کومنوائے۔

والسلام
سوگوار
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .