پیر 31 اگست 2026 - 20:03
قم المقدسہ میں جشنِ صادقینؑ کا عظیم الشان انعقاد، فضلاء و طلاب کرام کی کثیر تعداد میں شرکت+تصاویر

حوزہ/ قم المقدسہ میں شبِ 17 ربیع الاول کو حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں عظیم الشان جشنِ صادقین علیہما السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فضلاء و طلاب حوزہ علمیہ سمیت عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی قم المقدسہ میں شبِ 17 ربیع الاول کو حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں عظیم الشان جشنِ صادقین علیہما السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فضلاء و طلاب حوزہ علمیہ سمیت عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔

جشنِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف شعرا نے بارگاہِ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شان میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

محفل میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے اشعار اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شعرائے کرام نے مقررہ مصرعۂ طرح کے تحت بھی اپنا کلام پیش کیا، جس سے محفل کا ادبی و روحانی رنگ مزید نمایاں ہوگیا۔

جشنِ صادقین علیہما السلام کا اہتمام فضلاء و طلاب جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ محفل میں شرکا نے بھرپور شرکت کی اور جشن نہایت کامیاب رہا۔

اس موقع پر ناظمینِ محفل جناب شفیع بنارسی اور جناب شمسی حیدر خان نجفی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha