۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے،متعصب پولیس عناصر کالعدم گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں، اب شیعہ عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہا ہے،حکومت انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہداءملت جعفریہ کی پہچان ہے۔ اپنی شناخت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ چار سال سے عزاداری کو مشکل بنایا جا رہا ہے۔ پولیس میں موجود متعصب عناصر کالعدم ناصبی گروہ کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔یزیدی عناصر کو عزاداری سے جو تکلیف ہوتی ہے ،اس کا تو ہمیں بہت پہلے سے ادراک ہے لیکن ہم حیران ہیں کہ پولیس خارجی عناصر کے ایجنڈے پر کیوں چل پڑی ہے۔ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں،کہ رونگٹھے کھڑ ے ہوجاتے ہیں ۔شیعہ عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ حکومت ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے۔ افسوسناک بات ہے کہ لائسنسی جلوسوں اور مجالس کو روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں علم لگانے میں رکاوٹیںڈالی گئیں، محمود کوٹ مظفر گڑھ میں سالہا سال سے جاری مجلس عزا کے انعقاد پر ایف آئی آرز کاٹی جارہی ہیں، ڈی سی لودھراں نے یکم سے 9 محرم کو مجالس کے انعقاد کو روکنے کا حکم نامہ جاری کرکے دشمنی اہل بیت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان میںبانی مجلس کو مذاکرات کے بہانے بلو ا کر ڈی پی او نے گرفتار کروادیا ۔ننکانہ صاحب میں سالہاسال سے جاری مجلس عزا کو صرف سات منٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔صوبے بھر میں جاری مجالس عزا کی صور ت حال پر عزاداری کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پولیس کی سپیشل برانچ پنجاب میں بدامنی کی راہ ہموار کررہی ہے۔ عزاداری میں رکاوٹیں کسی خارجی تکفیری گروہ کی طرف سے نہیں بلکہ پولیس کی طرف سے پیدا کی جارہی ہیں ،جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداءپر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔عزاداری ہماری پہچان ہے،جسے ہر صورت جاری رکھیں گے۔ عزاداری سے یزیدیت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .