۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عزاداری سید الشہداءکے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کاسابقہ حکومتوںکے ظالمانہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عزاداری سید الشہداءکے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کاسابقہ حکومتوںکے ظالمانہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔افظ آباد، جہلم ،مریدکے ،کامونکی، شیخوپورہ ،فتح جنگ اٹک میں پولیس نے گھروںکی چاردیواری کے اندر ہونے والی مجالس کو اجازت کے من گھڑت جواز کے تحت چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیااور دھمکیاں دے رہی ہے کہ بانیان مجالس کو فورتھ شیڈول اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا بنیادی حق ہے۔ عزاداری کے سیدالشہدا منانے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ شورٹی بانڈز لینے اور ناجائز مقدمات کو واپس لیا جائے۔ہم عزاداری کے لیے کسی قسم کی اجازت عزت لینے کے جواز کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ مجالس اور جلوسوں کوماضی کی متعدد یزیدی قوتیں ختم کرنے میں ناکام رہیں تو آج کے حکمرانوں کو بھی ناپاک جسارت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ضیاءالحق کے مارشل لا نے بڑی کوشش کی اور اس نے اپنے پالتو تکفیری دہشتگرد گروہ بھی پیدا کیے لیکن عزاداری کو کوئی نہیں روک سکا کیونکہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اسے دبایا نہیں جاسکتا ۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے،مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں پید ا نہ کرے ورنہ دھرنوں سمیت مختلف صرف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .