۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے حجت الاسلام محمد علی صابری  کےے انتقال پُرملال پر اپنے صادر کردہ بیانیہ میں ان کے گھرانے کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ہمدردی کا اظھار کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے حجت الاسلام محمد علی صابری  کےے انتقال پُرملال پر اپنے صادر کردہ بیانیہ میں ان کے گھرانے کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ہمدردی کا اظھار کیا ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے مرحوم کی مجلس ترحیم کے موقع پر اور دفتر سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی قومی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا  جائیگا مرحوم کے خلاء کو پر کرنا انتہائی مشکل امر ہوگا مرحوم کی یاد کو تازہ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے ان کے راستے کو جس کے لئے انہوں نے ہمیشہ کوشش کی اس کو زندھ رکھاجائے۔

 انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایک شفیق بارکردار عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، آپ کی وفات پر  شیعہ علماء کونسل پاکستان سمیت آئمہ مساجد و علمائے کرام میں غم لہر کی پائی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .