۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
خیریه شهید محمد رضا شفیعی

حوزہ/شہید شفیعی چیریٹیبل ٹرسٹ کے نگراں نے کہا: "کورونا کی وبا کے آغاز سے، یہ غذائی معاش کے پیکجوں کی تقسیم کا بیسواں مرحلہ ہے جو چیریٹی کے زیراہتمام ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔"

حجت الاسلام احمد قادری، شہید محمد رضا شفیعی چیریٹیبل ٹرسٹ کے نگراں نے حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے غذائی پیکجز کے ساتھ شہید کی تصویر اور نام کی اشاعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "ہم ایثار و قربانی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ اس کام سے ہم معاشرے میں ایثار و قربانی کو فروغ دیتے ہیں۔"

اس ثقافتی کارکن نے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی قم میں تاریخی اور مبارک آمد اور شہید محمد رضا شفیعی کی ولادت کے موقع پر شہید محمد رضا شفیعی چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ آبرومند ضرورت مندوں میں عطیات کا بیسواں مرحلہ تقسیم کیا گیا۔

انہوں نے  یہ کہتے ہوئے کہ یہ چیرٹی ٹرسٹ غذائی پیکجوں کی تقسیم کے ہر مرحلے میں قومی اور مذہبی مفادات کو مدنظر رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا: "شہید محمد رضا شفیعی چیریٹیبل ٹرسٹ کی پالیسیوں میں سے مذہبی رسومات اور مواقع کی طرف توجہ دینا ہے جو ثقافتی معاملات میں میں شعائر الٰہی کی تعظیم کا حصہ ہیں۔ اس بار، اخت رضا علیہ السلام کی قم میں آمد کی سالگرہ کے موقع پر، جو نومبر 1985 کے اوائل میں شہید محمد رضا شفیع کے یوم ولادت کے ساتھ مصادف ہے، ہم یہ پیکج تقسیم کررہے ہیں۔

شہید محمد رضا شفیعی چیریٹیبل ٹرسٹ کے نگراں نے مزید کہا: "کورونا کی وبا کے آغاز سے، معاش کے پیکجوں کی تقسیم کا یہ بیسواں مرحلہ ہے جو چیریٹی کے زیراہتمام ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔"

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے صوبہ زنجان کے شہداء کی کانگریس کے اجلاس میں شہداء کے ناموں کو معاشرے میں زندہ رکھنے کی تاکید کا حوالہ دیتے ہوئے حجت الاسلام احمد قادری نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ شہداء کی تصاویر اور ناموں کی اشاعت سے معاشرے کو تقویت ملتی ہے۔ لوگوں میں پرہیزگاری، ایثار اور قربانی کے جذبے کا براہ راست اثر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے پیکجوں کی تقسیم کے ہر مرحلے پر ہم شہید محمد رضا شفیعی کی تصویر لگاتے ہیں جس کے دائیں کونے میں مرحوم امامؒ اور رہبر معظم انقلابم؎ مُدّ ظلہ کی تصویر ہوتی ہے جس کے عنوان کے ساتھ لکھا ہے: " شہید محمد رضا شفیع کی طرف سے۔"

شہید محمد رضا شفیعی چیریٹیبل ٹرسٹ کے نگراں نے اس چیریٹی کا ہدف غریب خاندان، یتیم، ضرورت مند مریض، محتاج طلباء وغیرہ تک پہنچ بناتے ہوئے ان تک یہ معاشی پیکج پہنچانا قرار دیا اور کہا:اس مؤمنانہ امداد و عطیات کے مرحلے پر کچھ اشیاء جیسے: تیل، پیسٹ، پاستا، سویا، جو کی روٹی، حلوہ اردہ، ناشتے کا پنیر وغیرہ عطیہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: وہ لوگ جو رفاہی سرگرمیوں میں نقدی اور غیر نقدی طور پر حصہ لینا چاہتے ہیں وہ چیریٹی چینل کو سبسکرائب کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں:
https://eitaa.com/joinchat/shahidmohammadrezashafiei
http://sapp.ir/shahidmohammadrezashafiei

خیریه شهید محمد رضا شفیعی

خیریه شهید محمد رضا شفیعی

خیریه شهید محمد رضا شفیعی

خیریه شهید محمد رضا شفیعی

خیریه شهید محمد رضا شفیعی

خیریه شهید محمد رضا شفیعی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .