۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نرسمہا نند

حوزہ/ یوپی کے مختلف اضلاع میں مردود و ملعون سوامی نرسمہا نند کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے، گرفتاری کا مطالبہ، دہلی اقلیتی کمیشن نے قانونی کارروائی کی سفارش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی۔ملعون، گستاخ، مردود، شاتم رسول یتی نرسمہا نند سرسوتی کے خلاف ایک طرف جہاں دہلی اقلیتی کمیشن نے خط لکھ کر دہلی پولس سے کہا ہے کہ وہ مردو سوامی کے خلاف ایکشن لے اور گرفتار کرے وہیں دوسری طرف بریلی شریف میں نماز جمعہ کے جانشین حضور تاج الشریعہ(صدر جماعت رضائے مصطفیٰ کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاسنہ مندر کے خودساختہ مہنت کے خلاف جمعہ کو بریلی منڈل کے چاروں اضلاع میں شاتم رسول کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر اتر آئے اور جلوس نکال کر ملعون کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ شاہ جہاں پور میں جامع مسجد کے باہر بھی بھیڑ جمع ہوئی اور پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے معلون کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا، شہر پیش امام مولانا حضور احمد منظری نے دو دن قبل بھی اس متعلق میٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے نرسمہا نند سرسوتی کے پیغمبر اسلامﷺ کو لے کر دئیے گئے نازیبا ودل آزار تبصروں کی مذمت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا اور جمعہ کے دن بڑے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں حضور تاج الشریعہ اور مولانا منظری کی آواز پر فرزندان توحید جمع ہوئے اور بریلی منڈل کے چاروں اضلاع میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے پورے بریلی میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ہوئے تھے جس پر گستاخ کی تصویر تھی اور اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

تفصیلی اطلاعات کے مطابق فرزندان توحید مختلف مساجد سے نماز جمعہ پڑھنے کے بعد اسلامیہ گراؤنڈ پہنچے اور مہنت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے ہاتھوں میں تختیاں لے کر بھیڑ گستاخ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔ جماعت رضائے مصطفی کے قومی نائب صدر سلمان حسن خان قادری نے کہاکہ پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں مہنت نے گستاخی کی ہے، کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن حضور اقدسﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔

مسلمانوں نے اس احتجاج سے یہ بتا دیا کہ وہ خاموش نہیں ہیں اپنے پیغمبر اسلامﷺ کےلیے چپ نہیں رہنے والے۔ پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قاضی الہند مفتی اسجد رضا خاں قادری کی قیادت میں تمام مسلمان نماز جمعہ کے بعد اسلامیہ گراؤنڈ پہنچے تمام لوگ درگاہ اعلیٰ حضرت سے پیدل مارچ کرتے ہوئے اسلامیہ گراؤنڈ پہنچے تھے، اس موقع پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کےلیے سخت حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے، موقع پر ایس ایس پی، ایس پی سٹی، اے ڈی ایم، ضلع مجسٹریٹ ، سی او افسران، پولس، پی اے سی تعینات تھی۔ادھرلکھنو کی غو ثیہ جامع مسجد بالا گنج میں جمعہ کے احتجاجی خطبہ میں خطاب کر تے ہو ئے آل انڈیامحمدی مشن یوتھ صدر حضرت سید محمد احمد میاں کچھو چھوی نے کہا کہ جس طرح سے اللہ اور اس کے رسول محمدﷺ اور مقدس قرآن کی توہین مو جودہ دور میں ملک مخالف دہشت گر دانہ ذہنیت کے لوگ کر رہے ہیں۔ اسے ہندوستان کا کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔

بعد نماز جمعہ نر سنگھا نند کے خلاف اپنے غم اور غصہ کا اظہار کرتے ہو ئے لوگوں نے اس کا پتلا نذر آتش کیا۔بعد نماز جمعہ نر سنگھانند کے خلاف اپنے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہو ئے لوگوں نے اس کا پتلا پھونکا۔ انہوں نے ہر خاص و عام سے اپیل کی ہے ۔ وہ اپنے ہر تھانہ حلقہ میں نر سنگھا نند اور ان جیسے جتنے بھی لوگ ہیں جو اپنے نجی مفاد کے لئے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو مٹانے میں لگے ہیں اور مذہب اسلام پر حملہ کررہے ہیں۔اس کے خلاف ایف آئی آر کریں ۔ اور یہ ذمہ داری صرف علمائے کرام یا مذہبی رہنمائوں کا نہیں ہے ۔ بلکہ ہر باشندے کی ذمہ داری ہے ۔صوبہ اور مرکزی حکومت جلد ہی نر سنگھا نند عرف دیپک تیاگی، ڈاسنا مندر غازی آباد اور اس طرح کے سبھی لو گوں کو گرفتار کریں تاکہ ملک کو فرقہ وارانہ طاقتوں سے بچایا جاسکے۔

مسلم سماج ہندوستان کے آئین، ہندوستانی تعذیرات ہند اور قانون کا سہارا لے کر ایک ہفتہ سے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی مانگ کر رہا ہے۔اس کے باوجود ابھی تک کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی بلکہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔جوایسے لو گوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ انتظامیہ کے اس رویہ سے ایسے مجرمین کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں اور یہ لوگ ملک میں افراتفری پھیلاکر ملک میں عدم اعتماد پھیلانے کا کام کررہے ہیں ۔ جو ملک مفاد میں نہیں ہے۔آج نماز جمعہ کے بعد کانپور جاجمئو چوک پر بھی مسلمانوں نے گستاخ سوامی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔ اس سے قبل بریلی میں گزشتہ روز مولانا عدنان رضا قادری نے بھی احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے پیغمبراسلام سے بڑا امن پسند دنیا میں اور کوئی نہیں ہوسکتا، دنیا بھر کے مسلمان ان کے پیغام پر عمل کرتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ آئے دن کہیں نہ کہیں اسلام پر، قرآن پر اور پیغمبر اسلامﷺ پر حملے کیے جارہے ہیں، ان کی بے ادبی کی جارہی ہے۔ عبداللہ رضا قادری نے کہا کہ وسیم رضوی اور نرسمہا نند سوامی جیسے لوگوں پر سخت کارروائی کی جائے اور انہیں جیلوں میں ڈال دیاجائے۔ انہوں نے شکایتی لہجے میں کہاکہ ان مردودوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود ان سے پوچھ تاچھ تک نہیں کی گئی، اس سے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .