۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کراچی دورہ سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی توسیع تنظیم ،اسلامی بھائی کا فروغ،فرقہ واریت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ اجلاس میں توسیع تنظیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نہ صرف مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور اسلامی بھائی چارہ فروغ پائے گا بلکہ فرقہ واریت کے خاتمے کا بھی باعث بنے گا۔

کراچی کے دورے سے واپسی پر جامعۃ المنتظر میں علماء اور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ جب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شیعہ سنی دیوبندی اور اہل حدیث علماءایک پلیٹ فارم پر بیٹھیں گے تو اس سے غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ اسلامی مشترکات فروغ پائیں گے۔ مقامی سطح پر اختلافی مسائل بھی حل ہوں گے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کی تنظیم سازی سے فرقوں کے درمیان غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ اتحادتنظیمات مدارس کے کنونشن میں بھرپور شرکت کرے گا اور اسے کامیاب بنائے گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .