۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مولانا عبدالرزاق سکندر کے انتقال پر اظہار تعزیت

حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ مرحوم کی طویل عرصہ پر محیط علمی دینی مذہبی تنظیمی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تنظیمات مدارس کی وحدت مرحوم کی پر تاثیر شخصیت کی مرہون منت تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اتحاد تنظیمات مدارس اور وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا عبدالرزاق سکندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی طویل عرصہ پر محیط علمی دینی مذہبی تنظیمی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مولانا عبد الرزاق سکندر مرحوم کے فرزند مولانا ڈاکٹر سعید سکندر کے نام تعزیتی مراسلے میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ تنظیمات مدارس کی وحدت ان کے والد مرحوم کی پر تاثیر شخصیت کی مرہون منت تھی۔ ان کا خلا محسوس کیا جاتا رہے گا۔

سوگوار خاندان علماء، مرحوم کے شاگردان اور عقیدت مندوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ مولانا عبدالرزاق سکندرکے صاحبزادے مولانا سعیدسکندر مدارس اور مسالک کی وحدت کے لیے اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کی فضا بہتر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔کیونکہ وطن عزیز میں دینی قوتوں اور مدارس کی وحدت کی موجودہ حالات میں بہت زیادہ ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .