۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ پولیس انتظامیہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنی آئینی زمہ داریاں ادا کرے۔وطن عزیز کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔یہاں طاقت کی حکمرانی یا اختیار ات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین مرکزی کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے چنیوٹ انتظامیہ کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف الجانی اور دیگر شیعہ رہنماؤں کی چنیوٹ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس متعصب عناصر کے ایما پر صوبے میں حالات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کا اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔وہ عناصر جو مذہب کے نام پر فرقہ واریت کے پرچار میں کھلے عام مصروف ہیں اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے انہیں پنجاب پولیس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ وہ شخصیات جنہوں نے ہمیشہ احترام بین المذاہب،حب الوطنی اور قانون کی بالادستی کا درس دیا ان پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔اس طرح کے غیر منصفانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس انتظامیہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنی آئینی زمہ داریاں ادا کرے۔وطن عزیز کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔یہاں طاقت کی حکمرانی یا اختیار ات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پنجاب پولیس ہوش کے ناخن لے۔پنجاب پولیس نے اپنی روش نہیںبدلی تو ملت جعفریہ اس ناروا رویے کے پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔انہوں نے پنجاب کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے آئین و قانون سے متصادم غیر جمہوری اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس متصبانہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .