حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آثار و افکار اکیڈمی کا اجلاس نیو رضویہ سوسائٹی صفورہ چورنگی اسکیم 33 میں منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ حسن ظفر نقوی نے کی۔
اس موقع پر کہا گیا کہ کتب کا مطالعہ اور شوق معاشرتی ترقی کا ضامن ہے، اس سلسلے میں ادارے کی جانب سے نئی کتب لکھنے والوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی اور آئندہ ہونے والے پروگرام میں نئی کتب لکھنے والوں کو اسناد و انعامات دیئے جائیں گے، ہم ایسے مصنفین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور بڑھ چڑھ کر کام کریں ایسے مصنفین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور پذیرائی کی جائے گی۔
اجلاس میں آغا دانش رضاء، لخت حسنین زیدی، مولانا نذر الحسن محمدی، محمد عباس نومی، علامہ باقر عباس زیدی، سید احمد امام اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی شریک ہوئے اور نئی کتب کے مصنفین کو دعوت دی گئی کہ وہ آثار و افکار اکیڈمی کی تقریب میں شریک ہوں۔