۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر ہمیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/معروف عالم دین وخطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک سازش کے تحت اندرونی خلفشار میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسا لگتا ہے کچھ عناصر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ ٹاسک دیاگیا ہے کہ وہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر آپس کے اختلافات میں لگا دیں خاص طور پر فرقہ وارانہ جزبات کو بھڑکا کر فساد ایجاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر حکومت اور عوام دونوں کو پہلے سے زیادہ ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ ہمارے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا اور یہ اصول طے کرنا ہو گا کہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کے بجائے رواداری اور درگزر کے ماحول کو فروغ دیا جائے اورایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ہمیں دشمن کی سازش کو سمجھنا ہو گا ہمارا دشمن ہر میدان میں ناکام ہونے کے بعد اب کچھ ضمیر فروشوں کے ذریعے ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے اور ہمیں ہر حال میں اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .