۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ حکومتیں تو ریلیف فراہم کرتی ہیں مگر ہمارے ملک کی حکومت کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے جو کررونا کی اس وباء میں اپنی عوام کا خیال نہیں کر رہی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ماہ مبارک کی مناسبت سے منعقدہ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کے کارندے ایس او پیز کی آڑ میں کراچی کے تاجروں اور عوام سے دشمنی پر اتر آئے ہیں پورے صوبے میں کہیں اس بے دردی سے جرمانے نہیں کیا جا رہے اور نہ ہی دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کیا جا رہا ہے جیسے کراچی میں کیا جا رہا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ ایس او پیز کی آڑ میں کراچی کے تاجروں اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ناقابل برداشت ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے سندھ حکومت کراچی کے عوام سے انتقام پر اتر آئی ہے پورا شہر تباہی اور بربادی کی داستان سنا رہا ہے اور حکمرانوں کو ہر طرف اچھا ہی اچھا نظر آ رہا ہے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے عوام کا غیض و غضب سب کچھ بہا کر لے جائے گا حکومتیں تو عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہیں مگر ہمارے ملک کی حکومت کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے جوکررونا کی اس وباء میں اپنی عوام کا خیال نہیں کر رہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .