۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ ہم شیعہ ایک منظم قوم ہیں، خارجی اور ناصبی عوامل قبول نہیں کریں گے۔ امام بارگاہوں کے متولی، ماتمی سنگتوں کے سالار، علماءکرام اور تنظیمی ذمہ داران ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے کل 21 رمضان المبارک کے جلوسوں پر پابندی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے تیار کردہ ایس او پیز کے تحت تمام مجالس اور ماتمی جلوس برآمد ہوںگے۔ کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے۔ہم خارجی اور ناصبی عوامل کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔

اراکین صوبائی کابینہ سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حیرت ہے کہ مارکیٹیں کھلی ہیں۔ حال ہی میں کراچی میں قومی اسمبلی کا الیکشن ہو چکا ہے جبکہ5۔ مئی کو خوشاب میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہوگا ، تو پابندی صرف عزاداری کے جلوسوں پرہی کیوں؟۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ ذمہ دار اور منظم قوم ہے،ایس او پیزکے تحت جلوس نکالے جائیں گے۔ حکومت پابندی کا ارادہ ترک کر کے سہولت فراہم کرے۔جلوس گذشتہ سال بھی برآمد ہوئے تھے، کل بھی ہوں گے۔شیعہ علماءکونسل کے رہنما نے امام بارگاہوں کے متولی ،جلوسوں کے لائسنس داران، ماتمی سنگتوں کے سالار ، علماءکرام اور تنظیمی ذمہ داران پر زوردیا کہ وہ کرو نا کے حوالے سے حکومت کی طرف سے تمام ایس پیز پر عملدرآمد کروائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .