۲ آذر ۱۴۰۳
|۲۰ جمادیالاول ۱۴۴۶
|
Nov 22, 2024
نلتر کا واقعہ
کل اخبار: 2
-
امام جمعہ گلگت بلتستان:
نلتر کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ،شیعہ سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش، آغا سید راحت حسین
حوزہ/ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نلتر کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا، جس کی تصدیق انتظامیہ نے بھی کی۔ اس واقعہ کی مذمت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور اصل قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ پوری ملت کی طرف سے کیا گیا۔ لیکن شرپسند تکفیری گروہ کی طرف سے علاقہ کے امن و امان کو تہہ و بالا کرکے شیعہ سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
-
سانحہ نلتر؛ انتظامیہ دہشتگرادنہ عمل کے پس پشت عناصرکو بے نقاب کرے، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ نے کہا کہ ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی، بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے علاقے کے عوام دشمن کی سازش کو سمجھیں وہ ہمیں آپس میں الجھا کے فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے ۔