۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مسلم ریسرچ سینٹر بنگلہ دیش

حوزہ/ بنگلہ دیش میں مسلم ریسرچ سینٹر کے آغاز  کا مقصد قرآن و حدیث  پر تحقیق کی سطح کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی رواجوں اور اسلامی شریعت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں ایک اسلامی تحقیقی مرکز کا اتوار کے دن سے مذہبی تعلیمات کو فروغ دینے اور اسلام کے بارے میں تحقیق کرنے کے لئے آغاز ہو گیا ہے۔
مسلم ریسرچ سنٹر کے قیام کا مقصد قرآن و احادیث سے متعلق تحقیق کو بہتر بنانا ، نیز عوام کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے مذہبی رواجوں اور اسلام کی شریعت سے آگاہ کرنا ہے۔

اس مرکز کے بانی، محمد رشید آل مزید خان صدیقی مامون نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اسلامی علم پھیلاتے ہوئے ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں مدد کریں گے۔

رشید نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے ، معاشروں اور افراد کی زندگی میں اسلامی اصولوں کا صحیح اطلاق جرم میں کمی کا باعث بنے گا ، لوگوں کے لئے انسانی ہمدردی میں اضافہ ہوگا اور دنیا کو ایک بہتر مقام بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی تحقیقی مرکز کی حیثیت سے ، ہم ان سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں جو لوگوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اسلامی رسومات کے بارے میں پیش آتے ہیں۔ ہمارا ایک ہدف کمزور اور خطرے سے دوچار لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے نیز ہم دوسرے مذاہب کے ماننے والوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اسلامی ریسرچ سنٹر نے پہلے مرحلے ہی میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نزدیک ، گلشن شہر میں ،  اندرونی اور بیرونی ملک کے نامور اور ممتاز اسلامی اسکالرز کی مدد سے حفظ قرآن کے عنوان سے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس تحقیقی مرکز نے کورونا وائرس کے دوران مسلمان طلباء اور اسلامی دانشوروں کی بھی مدد کی ہے اور ملک بھر میں مساجد اور یتیم خانوں کی تزئین و آرائش کے لئے بھی کام شروع کر دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .