۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سوئیڈن

حوزہ/شدت پسند گورے اوباشوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے رو برو قرآن مجید نذر آتش کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعہ کے دن سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پارلیمنٹ ہاوس کے قریب چند شدت پسند گورے اوباشوں نے قرآن مجید نذر آتش کردیا۔

 مسلمان خاتون نے سوشل میڈیا ویڈیو کے زریعے سے جوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کے لیے کردار ادا کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گورا جوان سوئیڈن کا پرچم گردن میں ڈالے قرآن کا نسخہ شہید کررہا ہے۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ سوئیڈن کے پولیس اہلکار جو سرکاری عمارات کے دفاع کے لیے وہاں موجود ہیں اس موقع پر خاموشی سے سب کچھ دیکھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینے سوئیڈن کے شہر مالمو میں بھی قرآن مجید نذر آتش کیا گیا جس کے خلاف بڑے مظاہرے بھی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .