۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا محسن ناصری

حوزہ/ ہمدرد قوم و ملت، خدمت گزار مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی الحاج محب علی ناصر غفر اللہ عنہ کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر نہایت غم و اندوہ اور صدمہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر مدرسہ امام صادق علیہ السلام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محسن ناصری و اراکین مدرسہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی نے ہمدرد قوم الحاج جناب محب علی ناصر کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

آہ الحاج محب علی ناصر

ہمدرد قوم و ملت، خدمت گزار مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی الحاج محب علی ناصر غفر اللہ عنہ کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر نہایت غم و اندوہ اور صدمہ ہوا۔

 مرحوم بے پناہ صفات حسنہ کے مالک تھے،خدمت دینی کے جزبے سے سرشار اور ہر موڑ پر قوم کا ساتھ دینے کے لئے آمادہ رہتے تھے اور ان کے خلوص اور محبت کی بدولت نہ جانے کتنی زندگیاں شاد و آباد تھیں، مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے وکیل تھے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مرحوم معتمد اور مخلص تھے لیکن آہ آج وہ خدمت گزار قوم و ملت ہمارے درمیان میں نہیں رہا، غرباء و مساکین سے سچی ہمدردی رکھنے والا اس دارفانی سے داربقا کی جانب کوچ کرگیا ہے یقینا آج ہم سب غم زدہ ہیں لیکن مرحوم کے اعمال حسنہ کو دیکھ کر دل گواہی دیتا ہے کہ یقینا وہ اپنا بہترین مقام و مرتبہ حاصل کر چکے ہوں گے لیکن پھر بھی بارگاہ خداوندی میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام نصیب کرے۔

آخر میں مرحوم کے فرزند جناب محمد علی ناصر ، پسماندگان، متعلقین اور اعزہ و اقارب نیز ایمان فاؤنڈیشن اور آیت اللہ العظمی سیستانی مدظلہ العالی کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔

از طرف مدیر مدرسہ محسن ناصری و اراکین مدرسہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .