۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حوزہ علمیہ امام رضا (ع) کشمیر

حوزہ/ مسلمان سیرت النبی کے مطابق اپنی زندگیوں کو بسر کرنے کی بجائے اختلافی مسائل کی دلدلوں میں الجھ کر رہ گئے : مولانا شیخ یاسین تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اسرائیل ،امریکہ اور فرانس جیسے خونخوار دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوجائیں:آغا سید افتخار

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وحدت میلاد مسعود حضرت ختمی مرتبت و یوم ولادت باسعادت حضرت امام جعفر صادق ؑ کے سلسلے میں جامعہ امام رضا سرینگر میں ایک روزہ تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء،دانشوروں اور علمائے کرام کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔جنہوں نے رسول اسلام و فرزند رسول کے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا ۔رُوح پرور تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حسب روایت نعت خوانی و مدح سرائی کی گئی ۔دانشوروں اور علمائے کرام نے یک زبان ہوکر محمد و آل محمد کی سیرت اپنانے کی تلقین کی ۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ امام رضا کے پرنسپل حجة الاسلام و المسلمین مولانا شیخ یاسین حسین نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہماری زندگی کے لیے نمونہ ہیں اور انسان کی سیرت و اخلاق کی درستگی کے لیے سیرت نبوی سامان ہیں انہوں نے کہا کہ پیغمبر آخر الزمان کی سیرت طیبہ ہدایت کا منبع ہے لیکن بدنصیبی یہ ہے کہ امت نے پیغمبر آخر الزمان کو میلاد النبی منانے اور چند مخصوص اعمال تک محدود رکھا جس کی وجہ سے آج مسلمانان عالم کو گوناگوں چلینجوں کا سامنا ہے۔

مولانا نے کہا کہ پیغمبر آخر الزمان کی ولادت کس تاریخ اور کس یوم کو ہے یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ہم سے کیا تقاضا کررہے ہیںاور ہم کس حد تک اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اتباع رسول میں ہی راہ نجات ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان سیرت النبی کے مطابق اپنی زندگیوں کو بسر کرنے کی بجائے اختلافی مسائل کی دلدلوں میں ا±لجھ کر رہ گئے ہی۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سیرت النبی کے تمام پہلوﺅں کو اپنی زندگیوں پرعملائیں تاکہ رسول اسلام سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا ثبوت دے سکیں۔انہوں نے کہااتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی و صیہونی طاقتیں اسلام و مسلمین کے خلاف متحد ہوگئی ہیں لیکن حد درجہ تشویشناک بات ہے کہ ہم مختلف فرقوں اور ٹولوں میں بٹے ہوئے ہیں اورایک دوسرے کے خلاف کفر کے فتوے لگانے میں مصروف ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ مسلمان مملکتوں کو ایک نہ ایک بہانے تباہ کن جنگوں کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر امام جمعہ جامعہ امام رضا ؑ حجة الاسلام و الملمین آغا سید افتخار حسین رضوی نے ایک مدلل خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے محمد و آل محمد کو عالم بشریت کے لئے نمونہ کامل قرار دیا اور کہا کہ اہلبیت ؑ اطہار کی اتباع اور ان کی فرمانبرداری میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے انہوں نے کہا کہ آج اسلام کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر خون کی ندیاں بہائی جارہی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے قرآن و اہلبیتؑ سے دوری اختیار کی ہے انہوں نے کہا کہ آنحضرت اور امام صادق علیہ السلام کی سیرت عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اگر مسلمانان عالم آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں تو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے وحدت اسلامی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آں پہنچا ہے کہ مسلمانان عالم تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اسرائیل ،امریکہ اور فرانس جیسے خونخوار دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوجائیں اور تمام مسائل و مشکلات کا حل سامراجی طاقتوں کے بجائیں لاالٰہ الا ﷲ کے جنڈے تلے نکالیں۔

انہوں نے متنازعہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے مسلسل رسول اسلام کی توہین کئے جانے اور فرانسیسی صدر کے متنازعہ اور توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس سلسلے میں کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا رسول اسلام کی توہین ناقابل برداشت ہے توہین رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف عالمی سطح پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کی اپیل کی ۔

تقریب میں شرکاءنے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو اور فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے کئے اور متنازعہ جریدے کو فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔شرکاءنے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اﷲ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ساتھ بھر پور وابسطگی کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن حمایت کا عزم دہرایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .