۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امریکی انتخابات

حوزہ/ امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخ رقم کرنے والی مسلمان خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب دوسری مرتبہ بھی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الہان عمر اور راشدہ طلیب کو صدارتی انتخابات سے قبل نسلی اور مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرمپ کی تنقید کے باوجود سیاہ فام مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب نے صدارتی انتخابات میں اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

الہان عمر نے ریاست منی سوٹا جب کہ راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018 میں پہلی مسلمان اراکین کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے کامیابی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .