حوزہ نیوز ایجنسی | ناظرین محترم اور سامعین گرامی قدر! جیسا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹرنئی دہلی، ہندوستانی علمائے اعلام کی سوانح حیات پرمشتمل مختصر ڈاکیومنٹری کے ذریعہ آپ حضرات کی خدمت میں حاضر رہا ہے، اس کی تین سیریز میں مختصر اور مفید طریقہ سے تیس بزرگ علمائے اعلام کا تعارف کرایا گیا۔
اسی طریقہ سے نور مائکرو فلم سینٹر ایک بار پھر آپ حضرات کی خدمت میں حاضر ہو رہا ہے ۔ اس سیریز میں بھی دس علمائے اعلام کا تعارف کرایا جائے گا۔
یہ سیریز بھی گذشتہ سیریز کی مانند ہمارے آفیشل یوٹیوب چینل ( Noor Micro Film (اور حوزہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ نشر کی جائے گی، شائقین حضرات اس بات کی طرف بھی متوجہ رہیں کہ گذشتہ سیریز آج بھی دونوں جگہ پر دستیاب ہیں، اگر دیکھنا چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں، اسی طرح موجودہ سیریز بھی دونوں جگہ موجود رہے گی۔
گذشتہ سیریز ہر پنجشنبہ (جمعرات) کو نشر ہوتی تھی، اسی طرح موجودہ سیریز بھی جمعرات بتاریخ 26/1/2023 سے شروع ہوگی اور ہر جمعرات میں ایک عالم دین کی مختصر اور مفید معلومات آپ حضرات کو حاصل ہونگی۔
موجودہ سیریز میں موجود علمائے اعلام کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں؛
(1) حافظ کفایت حسین شکار پوری
(2)شیخ محمد علی حزین لاہیجی
(3)مفسر قرآن مولانا مقبول احمد
(4)علامہ سید محمد دہلوی
(5) آیت اللہ ظفر الحسن
(6) آغا یوسف موسوی کشمیری
(7)آیت اللہ ابو الحسن میرن حیدرآبادی
(8)غلام علی ( حاجی ناجی) بھاؤ نگری
(9) میر محمد مومن پیشواۓاعظم
(10)علامہ جواد زنگی پوری
حضرات گرامی قدر! قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروگرام انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر نئی دہلی کی زیر نگرانی اور حوزہ نیوز ایجنسی کے تعاون سے انجام دیا جا ر ہے۔