۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انقلاب اسلامی ایران

حوزہ/ انقلاب کو ختم کرنے کے لئے آمریکہ اور استعمار نے اپنی تمام مکاریاں استعمال کیں، مسلمان قوموں میں تفرقہ ڈال کر ان کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنایا لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہمیشہ ناکام رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نظیر احمد بہشتی، مسئول روابط بین الملل المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ مقیم قم المقدسه ایران نے انقلاب اسلامی ایران کی 42سالگرہ کے موقع پر کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی بدولت آج کی مظلوم قوموں میں ظالم کے مقابل ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ انقلاب سے پہلے ہر ملک یہ سمجھتا تھا کہ آمریکہ اور استعمار کی مخالفت کرنے والے کو اقتدار پر رہنے تو کیا جینے کا حق بھی نہیں ہے، لیکن روح اسلام اور تحریک کربلا سے جنم لینے والے ایران کے اسلامی انقلاب نے مظلوم قوموں میں یہ جذبہ پیدا کیا کہ وہ ظالم کو رسوا کر سکتی ہیں، وہ اگر حریت پسندوں کے سردار، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی ذات کو اپنے لئے سرمشق قرار دیں تو طاقتور سے طاقتور دشمن کو سرنگون کر سکتی ہیں۔ فرزند زہرا، امام امت امام خمینی نے اپنے جد امام حسین علیہ السّلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عظیم انقلاب کا تحفہ دیا اور ان کے صالح شاگرد، آیت اللہ سید علی خامنہ نے اس انقلاب کو باقی رکھنے میں بیمثال کردار ادا کیا جس کی بدولت آج یہ انقلاب اقوام عالم اور مظلومین جہان کیلئے سرمشق بن چکا ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ انقلاب کو ختم کرنے کے لئے آمریکہ اور استعمار نے اپنی تمام مکاریاں استعمال کیں، مسلمان قوموں میں تفرقہ ڈال کر ان کو ایک دوسرے کا جانی دشمن بنایا لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہمیشہ ناکام رہے۔ آج اس اسلامی انقلاب کی بدولت عراق، شام، اور خطے کی کئیں قومیں ظالم استعمار کے عزائم مٹی میں ملانے اور اس کی ذلت اور رسوائی کا سبب بنی ہیں۔ خداوند متعال سے دعا ہے کہ اس انقلاب کو تداوم عطا فرمائے اور امام زمانہ علیہ السلام کے عالمی انقلاب سے متصل فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .